Saturday, September 21, 2024, 6:32 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » وسطی افریقی جمہوریہ میں کشتی اُلٹنے سے 58 افراد ہلاک

وسطی افریقی جمہوریہ میں کشتی اُلٹنے سے 58 افراد ہلاک

کشتی میں گنجائش سے زیادہ 300 مسافر سوار تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

افریقی ملک وسطی افریقی جمہوریہ میں کشتی اُلٹنے سے 58 افراد ہلاک ہوگئے، کشتی میں گنجائش سے زیادہ 300 مسافر سوار تھے۔

حادثہ دارالحکومت بینگوئی میں پیش آیا، کشتی مقامی افراد کو لے کر بینگوئی سے تقریباً 45 کلومیٹر (28 میل) دور مکولو میں گاؤں کے ایک سردار کے جنازے کے لیے جا رہی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ 300 سے زائد مسافر سوار تھے، کئی افراد جگہ نہ ہونے کے باعث کشتی کے کنارے پر کھڑے ہوئے تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 58 لاشیں نکال لی ہیں، پانی میں ڈوبنے والوں کی کُل تعداد معلوم نہیں ہے، ریسکیو سروس حادثے کے 40 منٹ بعد پہنچی تھی۔

banner

واضح رہے وسطی افریقہ جمہوریہ لینڈلاک ملک ہے، اس کی سرحدیں شمال میں چاڈ، شمال مشرق میں سوڈان، مشرق میں جنوبی سوڈان، جنوب میں جمہوریہ کانگو، جنوب مغرب میں جمہوری جمہوریہ کانگو اور مغرب میں کیمرون سے لگتی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024