Friday, April 18, 2025, 4:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی ایوانِ نمائندگان سے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج منظور

امریکی ایوانِ نمائندگان سے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج منظور

بل میں ٹک ٹاک کی ملکیتی کمپنی 'بائٹ ڈانس' کوایک برس کے اندر اپنے چینی شیئرز فروخت کرنے کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ایوانِ نمائندگان نے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کے امدادی پیکج بل کی منظوری دے دی ہے۔

اس بل میں یوکرین میں جنگ کے لیے 61 ارب ڈالر، اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالر اور انڈو پیسفک خطے کے لیے آٹھ ارب ڈالر کی امداد شامل ہے۔

ڈیمو کریٹک پارٹی کی اکثریت والی امریکی سینیٹ اسے منظوری کے بعد صدر بائیڈن کے پاس بھیجے گی۔

امریکی سینیٹ میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے لیڈر چک شومر نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ سینیٹ اس بل کو منگل کو منظور کر لے گی۔

banner

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بل کی منظوری پر امریکی کانگریس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’میں امریکی ایوانِ نمائندگان کے ساتھ ساتھ، دونوں امریکی پارٹیوں اور ذاتی طور پر اسپیکر مائیک جانسن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے تاریخ کی درست سمت پر فیصلہ کیا۔‘‘

بل میں ٹک ٹاک کی ملکیتی چینی سوشل میڈیا کمپنی ‘بائٹ ڈانس’ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ایک برس کے اندر اپنے چینی شیئرز فروخت کرے ورنہ امریکہ میں اس پر پابندی لگا دی جائے گی۔

امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ چین کی ملکیتی کمپنی 17 کروڑ امریکی صارفین کے ڈیٹا کا غلط استعمال کر سکتی ہے جس سے امریکی قومی سلامتی کے لیے بھی خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024