Saturday, September 21, 2024, 6:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلسطینی صدر کا امریکہ کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کا اعلان

فلسطینی صدر کا امریکہ کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کا اعلان

فلسطینی صدر کا یہ بیان اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کے ویٹو پاور کے استعمال کے بعد سامنے آیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے واشنگٹن کی جانب سے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست کو ویٹو کیے جانے کے بعد امریکہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کا اعلان کیا ہے۔

محمود عباس نے کہا کہ ’فلسطینی قیادت امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر نظر ثانی کرے گی تاکہ اپنے عوام کے مفادات، کاز اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے‘۔

محمود عباس نے کہا کہ ’فلسطینی قیادت قومی فیصلوں کے آزادانہ تحفظ کے لیے ایک نئی حکمت عملی تیار کرے گی اور امریکی وژن یا علاقائی ایجنڈے کے بجائے فلسطینی ایجنڈے پر عمل کرے گی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’فلسطینی اُن کی اِن پالیسیوں کے یرغمال نہیں رہیں گے جو ناکام ثابت ہوئی ہیں اور پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہیں‘۔

banner

محمود عباس نے کہا کہ ’امریکی حکومت کےاس مؤقف نے فلسطینی عوام اور خطے کے عوام میں غیرمعمولی غصہ پیدا کیا ہے جو ممکنہ طور پر خطے کو مزید عدم استحکام، افراتفری اور دہشت گردی کی طرف دھکیل رہا ہے‘۔

یاد رہے کہ فلسطین کو بطور ریاست اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دیے جانے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو امریکہ نے سکیورٹی کونسل میں ویٹو کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق الجزائر کی جانب سے قرارداد کی 15 میں سے 12 ارکان نے حمایت کی جبکہ برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سکیورٹی کونسل میں ووٹنگ کے وقت غیرحاضر رہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024