Saturday, September 21, 2024, 10:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ملائیشیا میں نیوی کے 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ، 10 افراد ہلاک

ملائیشیا میں نیوی کے 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ، 10 افراد ہلاک

by NWMNewsDesk
0 comment

ملائیشیا میںیوی کے دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔

رائل ملائیشین نیوی کی تربیتی مشق کے موقع پر دو ہیلی کاپٹر فضا میں پرواز کررہے تھے کہ اس دوران ایک ہیلی کاپٹر کے پر نزدیک موجود دوسرے ہیلی کاپٹر کے روٹر میں جاپھنسے جس سے دونوں ہیلی کاپٹر زمین پر آگرے۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق نیوی بیس میں صبح ساڑھے 9 بجے پیش آیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔

ملائیشین نیوی کے مطابق حادثے میں تمام افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ادارے نے حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

banner

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ HOM M503-3 ہیلی کاپٹر میں 7 افراد سوار تھے اور M502-6 میں تین افراد سوار تھے جو قریب موجود سوئمنگ پول میں جاگرا جب کہ دوسرا ہیلی کاپٹر زمین پر گرا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024