مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی پارٹی نے انتخابات میں بھاری اکثریت سے پارلیمنٹ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ووٹرز نے چین کی طرف ان کے جھکاؤ کی حمایت کی اور انڈیا سے گریز کیا۔
صدر محمد معیزو کی پارٹی، پیپلز نیشنل کانگرس (پی این سی) نے 93 رکنی پارلیمنٹ میں دو تہائی سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق پیپلز نیشنل کانگرس نے 86 میں سے 66 ووٹ حاصل کیے۔ نتائج کی باضابطہ توثیق میں ایک ہفتہ لگ جائے گا اور نئی اسمبلی مئی کے اوائل سے کام کرے گی۔
41 میں سے صرف تین خواتین امیدوار منتخب ہوئیں اور جیتنے والی خواتین کا تعلق صدر محمد معیزو کی پارٹی سے ہے۔
ان انتخابات کو چین کے ساتھ قریبی اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا گیا۔
مرکزی اپوزیشن مالدیوین ڈیموکریٹک پارٹی (ایم ڈی پی) جس کی پارلیمان میں ایک بھاری اکثریت تھی، نے صرف 12 نشستیں حاصل کیں۔
گذشتہ برس منتخب ہونے والے صدر محمد معیزو نے ملک کی ’انڈیا فرسٹ‘ پالیسی کو ختم کرنے کا عہد کیا جس سے تعلقات میں کشیدگی آئی تھی۔