Thursday, November 14, 2024, 12:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گرل فرینڈ کا برگر کیوں کھایا؟ دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل

گرل فرینڈ کا برگر کیوں کھایا؟ دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل

آدھا برگر کھانے پر دوست کے ہاتھوں دوست قتل ہوا، پولیس تحقیقات میں انکشاف

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی تفتیش مکمل کرلی گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم دانیال نے 8 فروری کو اپنی دوست شازیہ کو گھر بلایا تھا، گھر میں اس کا دوست علی کیریو اور بھائی احمر بھی موجود تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم دانیال اپنی دوست کیلئے برگر آرڈر کیے، آرڈر آیا تو مقتول علی کیریو نے اس میں سے آدھا برگر کھالیا، دوست کی اس حرکت پر دانیال آپے سے باہر ہوگیا اور گارڈ کی رائفل لے آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھائی کی مداخلت کے باوجود اس کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور اس نے گولی چلادی، فائرنگ سے علی کیریو زخمی ہوا اور اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

banner

تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ اعلیٰ افسران کو جمع کروادی اور پولیس افسر کے بیٹے کو قصور وار قرار دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایاکہ ملزم دانیال نذیر میربحر جیل میں ہے اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

خیال رہے کہ ڈیفنس فیز فائیو میں 8 فروری کو دانش نے دوست علی کیریو کوقتل کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024