47
بھارت میں آج لوک سبھا کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔
18 ویں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 سیٹوں کے لئے پولنگ جاری ہے۔
اتر پردیش، راجستھان، مہاراشٹرا، کیرالا، بہار اور دیگر ریاستوں میں ووٹنگ ہورہی ہے۔
بھارتی انتخابات سات مراحل میں یکم جون تک جاری رہیں گے جبکہ نتائج کا اعلان چار جون کو کیا جائے گا۔
الیکشن کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 102 حلقوں میں 19 اپریل کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔