Saturday, October 19, 2024, 5:22 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغان سرحد تک طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا پاکستان میں کارروائیوں کا اعتراف

افغان سرحد تک طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا پاکستان میں کارروائیوں کا اعتراف

پشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی : افغان دہشتگرد حبیب اللہ

by NWMNewsDesk
0 comment

سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتار افغان دہشتگرد نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان دہشتگرد حبیب اللہ نے دوران تفتیش بتایا کہ پشین میں حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، حملے کیلئے ہمیں راکٹ لانچر، ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ فراہم کیا گیا۔

دہشتگرد حبیب اللہ نے بتایا کہ ہمیں افغانستان کے بارڈر تک افغان طالبان نے مکمل مدد فراہم کی۔

ذرائع کے مطابق افغان دہشتگرد حبیب اللہ عرف خالد ولد خان محمد کو 23 اپریل کو پشین میں دوران آپریشن زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، دہشتگرد حبیب اللہ افغانستان کے علاقے اسپن بولدک کا رہائشی ہے۔

banner

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد حبیب اللہ نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ہمیں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہمارے دو ساتھی ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والوں میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور بلوچ دہشتگرد تنظیمیں شامل ہیں جو افغانستان کے علاقوں خوست، کنڑ، نورستان اور دیگر علاقوں میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024