Saturday, October 19, 2024, 6:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفی دیدیا

اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفی دیدیا

حمزہ یوسف کو اسکاٹش لیبر پارٹی اور گرین پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کا سامنا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر (وزیراعظم) پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے کہا کہ انھوں نے گزشتہ ہفتے اتحادی جماعت کے ساتھ شراکت اقتدار کا معاہدہ ختم کرنے کے نقصان کا درست اندازہ نہیں لگایا تھا۔

حمزہ یوسف کا کہنا تھا کہ جب تک ان کی جماعت اسکاوٹش نیشنل پارٹی نئے فرسٹ منسٹر کا انتخاب نہیں کرلیتی تب تک وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے اسی طرح رہیں گے۔

خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کو اسکاٹش لیبر پارٹی اور گرین پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کا سامنا تھا اور وہ البا پارٹی کے ساتھ اتحاد سے بھی انکار کرچکے تھے۔

banner

ادھر ان کی اپنی حکمراں جماعت نے بھی حمزہ یوسف کی جگہ عبوری وزیراعظم کے لیے پارٹی کے سابق رہنما جان سوینی سے رابطہ کیا تھا۔ جس لگتا ہے کہ حمزہ یوسف پر مستعفی ہونے کے لیے پارٹی کی جانب سے بھی دباؤ تھا۔

اس صورت حال میں اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے پاس مستعفی ہونے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں بچا تھا۔

قیادت کے بحران اور اسکاٹش حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد نے حمزہ یوسف کی اسکاٹش نیشنل پارٹی کو درپیش مسائل کو مزید گھمبیر کر دیا ہے اور یہ جماعت اپنی 17 سالہ عوامی حمایت کھوتی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ یوسف نے مارچ 2023 میں پارٹی فنڈنگ اسکینڈل پر سابق فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن کے مستعفی ہونے پر یہ عہد سنبھالا تھا۔ فرسٹ منسٹر بننے سے قبل اسکاٹش حکومت میں صحت اور انصاف کے وزیر رہ چکے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024