Sunday, December 14, 2025, 8:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کورونا ویکسین خون میں کلاٹ کا سبب بن سکتی ہے : ویکسین کمپنی ایسٹرا زینیکا کا اعتراف

کورونا ویکسین خون میں کلاٹ کا سبب بن سکتی ہے : ویکسین کمپنی ایسٹرا زینیکا کا اعتراف

ویکسین کمپنی ایسٹرا زینیکا نے انکشافات پر مبنی دستاویز عدالت میں پیش کردیئے

by NWMNewsDesk
0 comment

کووڈ ویکسین کے ضمنی اثرات کے تمام دعووں کے درمیان ویکسین بنانے والی کمپنی ایسٹرا زینیکا نے بڑا انکشاف کردیا ہے۔

عدالت میں پیش کئے گئے دستاویزات میں کمپنی نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ کووِڈ 19 ویکسین کے مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔

ایسٹرا زینیکا کمپنی کی جانب سے برطانیہ کی ہائی کورٹ میں پیش کئے گئے قانونی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ یہ ویکسین ٹی ٹی ایس جیسے مضر اثرات کا باعث بن سکتی ہے تاہم اس کے امکان بہت کم ہے۔

جیمی اسکاٹ سمیت دیگر مریضوں کے کیسز میں تھرومبوسائٹوپینیا سنڈروم (ٹی ٹی ایس) کے ساتھ تھرومبوسس نامی ایک غیر معمولی ضمنی اثر کا انکشاف ہوا ہے، یہ سنڈروم خون کے جمنے اور پلیٹلیٹ کی تعداد میں کمی جیسے مسائل کا باعث بنتا ہے۔

banner

یہ بات قابل غور ہے کہ حفاظت سے متعلق مسائل کے پیش نظر، آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا ویکسین اب برطانیہ میں استعمال نہیں کی جاتی ہے۔ تاہم، بہت سے آزاد مطالعات میں، یہ ویکسین اس وبا سے نمٹنے کے لیے بہت مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ ساتھ ہی ضمنی اثرات کے کیسز کی وجہ سے اس ویکسین کے خلاف تحقیقات شروع کر کے قانونی کارروائی کی گئی

واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا کووڈویکسین کووی شیلڈاورویکسجویریا سمیت کئی ناموں سے پوری دنیا میں فروخت ہوئی تھی۔ اس وقت ایسٹرا زینیکا کے خلاف اس ویکسین سے ہونے والی اموات سمیت کئی سنگین بیماریوں کے حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی مدد سے جو ویکسین تیار کی ہے اس کے بہت سے مضر اثرات ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کئی خاندانوں نے عدالت میں مقدمات درج کرائے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے مضر اثرات کی وجہ سے سنگین مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ کمپنی کا اعتراف بہت اہم ہے کیونکہ یہ ویکسینیشن کے ممکنہ خطرے کو واضح کرتا ہے۔ جیمی اسکاٹ نے اس معاملے میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ انہوں نے اپریل 2021 میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی ایک خوراک لی، جس کے بعد وہ مستقل دماغی بیماری میں مبتلا ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024