Monday, December 23, 2024, 3:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ تنازع حل کرنے کیلئے رابطے تیز، امریکی صدر کے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون

غزہ تنازع حل کرنے کیلئے رابطے تیز، امریکی صدر کے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون

جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کیلئے پائیدار حل پر زور

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی جانب سے غزہ تنازع حل کرنے کیلئے رابطے تیز کر دیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے امریکی صدر نے قطر اور مصری سربراہوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران غزہ اور دوسرے فلسطینی علاقوں پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

امریکی اور قطری سربراہوں نے جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کیلئے پائیدار حل پر زور دیا جبکہ صدر جوبائیڈن نے شیخ تمیم بن حمد سے جنگ بندی کیلئے بطور ثالث کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

banner

قبل ازیں امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتح السیسی کو فون کیا، اس دوران رفاہ میں اسرائیل کے فوجی آپریشن کے نتائج اور خطرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی پر بات چیت کی۔

یاد رہے کہ حماس کا وفد اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کیلئے مصر کے دارالحکومت میں موجود ہے جبکہ غزہ جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ قیدیوں کا تبادلہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024