110
امریکا میں پولیس حکام پر مشتبہ افراد نے فائرنگ کر کے 3 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔
فائرنگ کا افسوسناک واقعہ امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں پیش آیا جہاں پولیس حکام ملزم کی گرفتاری کیلئے شارلٹ کے علاقے میں پہنچے تو اچانک فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا، گولیاں لگنے سے 3 اہلکار موقع پر دم توڑ گئے، 5 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا، دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے اداروں نے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
