متحدہ عرب امارات نے شینجن طرز کے ویزے کے تحت سیاحوں کے لیے ایک دلچسپ ویزہ پالیسی پانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس ویزہ پالیسی کے تحت دبئی آنے والے سیاح اب تمام خلیجی ریاستوں میں بھی جا سکیں گے۔
سنگل جی سی سی سیاحتی ویزہ کی لانچنگ کے حوالے سے اب باضابطہ متحدہ عرب امارات کی وزارت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔
وزیر معیشت عبداللہ بن طوق المری کا کہنا تھا کہ جی سی سی ویزہ کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اس حوالے سے تمام خلیجی ریاستوں سے تعاون کیا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر نے مزید بتایا کہ ایک بات نافذ العمل ہونے کے بعد یہ پالیسی خلیجی ریاستوں کی منفرد سیاحوں کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر سکے گی۔ جبکہ سیاحوں کو لمبے عرصے تک کے لیے خلیجی ریاستوں کی جانب دھکیلنے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔
وزیر معیشت کی جانب سے یہ اعلان 28 اور 29 اپریل کو عالمی اکنامک فورم کے پیلٹ فارم سے کیا گیا تھا۔
خلیجی ریاستیں سنگل ویزہ پالیسی پر کام کر رہی ہیں اور یہ سیاحتی ویزہ پالیسی ایک سال سے زیادہ عرصے کا ہوگا، جس میں دلچپسی کا اظہار کرنے والے ممالک کو بھی شامل کیا جا سکے گا۔