Saturday, October 19, 2024, 12:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » رفح میں فوجی آپریشن کے حوالے سے ہمارے خدشات دور نہیں ہوئے: امریکہ

رفح میں فوجی آپریشن کے حوالے سے ہمارے خدشات دور نہیں ہوئے: امریکہ

واشنگٹن فوری جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی اسرائیل آمد کے ساتھ امریکی محکمہ خارجہ نے زور دیا ہے کہ واشنگٹن فوری جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی کی ضمانت دیتا ہے اور امداد میں اضافے کے لیے اضافی اقدامات کیے جا سکیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکہ نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا کوئی قابل اعتبار اسرائیلی منصوبہ نہیں دیکھا جو اس کے خدشات کو دور کرے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کے روز اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ رفح شہر میں بے گھر ہونے والے دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کے مستقبل کے بارے میں بین الاقوامی تشویش کے باوجود فوجی کارروائی کریں گے۔

منگل کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر زور دینے کے لیے تل ابیب پہنچے تھے۔

banner

بلنکن ایک علاقائی دورے پر ہیں جس کے دوران وہ عمان میں بھی رُکے جہاں انہوں نے حماس سے جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرنے اور سات اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں قید یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024