47
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے عسیر کے علاقے میں ایک مقامی شہری سے1.7 کلو گرام چرس اور 21,230 گولیاں ضبط کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
اس کا کیس پبلک پراسکیوٹر کو ریفر کردیا گیا ہے۔
ادھر انسداد منشیات حکام نے فلپائنی تارک وطن کو چرس اور میتھم فیٹامائن کی فروخت پر گرفتار کیا گیا۔ اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسے پبلک پراسکیوٹر کے حوالے کردیا گیا ہے۔