93
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ گروپ غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کا نیک نیتی سے جائزہ لے رہا ہے۔
حماس کے سرکاری ویب سائٹ پر ایک بیان کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے مصر کی انٹیلیجنس کے سربراہ عباس کامل کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے عباس کامل کو کہا کہ وہ “مصر کے کردار کو سراہتے ہیں جو قطر اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی ثالثی کر رہا ہے۔ انہوں نے جنگ بندی کی تجو یز کے جائزے کے لیے گروپ کی نیک نیتی کو اجاگر کیا۔”
ثالثوں نے جنگ بندی کے ایک معاہدے کی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت 40 دن کے لیے لڑائی روک دی جائے گی اور بہت سے مزید فلسطینی قیدیوں کے بدلے درجنوں یرغمالوں کا تبادلہ ہو گا۔
