Friday, October 18, 2024, 11:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں ایک شخص نے وائٹ ہاؤس کے دروازے سے گاڑی ٹکرادی

امریکہ میں ایک شخص نے وائٹ ہاؤس کے دروازے سے گاڑی ٹکرادی

ڈرائیور گاڑی میں مردہ پایا گیا، وائٹ ہاؤس کو کوئی خطرہ نہیں : سیکرٹ سروس

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ میں ایک شخص نے ایوانِ صدر ”وائٹ ہاؤس“ کے دروازے سے گاڑی ٹکرادی، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔

امریکی صدر کی حفاظت پر معمور سیکرٹ سروس نے بتایا کہ ہفتہ کو دیر رات وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے بیرونی گیٹ سے تیز رفتار کار ٹکرائی، جس کا ڈرائیور موقع پر مردہ پایا گیا۔

سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ ’وائٹ ہاؤس کو کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی کوئی عوامی تحفظ کے مضمرات ہیں‘۔

سیکرٹ سروس نے بتایا کہ یہ حادثہ رات ساڑھے دس بجے سے کچھ دیر پہلے پیش آیا۔

banner

سیکرٹ سروس کے بیان کے مطابق، حادثے کے بعد فوراً غیرمتعینہ سکیورٹی پروٹوکول لاگو کیا گیا اور گاڑی کو سیکرٹ سروس کے افسران نے کلیئر کر دیا۔

سیکرٹ سروس کے مطابق ڈی سی پولیس نے ڈرائیور کی شناخت ایک بالغ مرد کے طور پر کی تھی جو گاڑی میں مردہ پایا گیا، تاہم، وہ کون ہے اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ڈی سی پولیس نے کہا کہ اس وقت حادثے کی تحقیقات ”صرف ایک ٹریفک حادثہ“ کے طور پر کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024