103
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ زینو فوبیا چین سے لے کر جاپان اور بھارت تک ترقی کی راہ میں حائل ہے، انہوں نے دلیل دی کہ ہجرت امریکی معیشت کے لیے اچھی ثابت ہوئی ہے۔
جو بائیڈن نے اپنی 2024 کی انتخابی مہم کے لیے واشنگٹن میں فنڈ ریزنگ تقریب کے موقع پر کہا کہ ہماری معیشت کی ترقی کی ایک وجہ آپ اور بہت سے دوسرے لوگ ہیں، کیوں؟ کیونکہ ہم تارکین وطن کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے دریافت کیا کہ چین معاشی طور پر اتنی بری طرح کیوں متاثر ہے؟ جاپان کو پریشانی کیوں ہو رہی ہے؟ روس کو بھارت کو کیوں ہورہی ہے؟ وہ اس لیے کیونکہ وہ زینو فوبک ہیں، وہ تارکین وطن نہیں چاہتے، جبکہ تارکین وطن وہ ہیں جو ہمیں مضبوط بناتے ہیں۔
