Saturday, April 19, 2025, 12:17 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی ہلاک، رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی ہلاک، رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا

غزہ میں اسرائیل جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی فوج نے رات گئے رفح پر حملہ کرکے 15 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا جب کہ صیہونی فوج نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرکے مصر کے راستے آنے والی عالمی امداد بھی روک دی۔

حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرنے کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات رفح پر حملہ کیا۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق اسرائیل نے مصر کی سرحد سے منسلک رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا ہے، اسرائیلی اسپیشل فورسز رفح کراسنگ کے علاقےکی اسکیننگ کررہی ہیں اور اسرائیلی فورسز رفح کے مخصوص علاقوں میں آپریشن کررہی ہیں۔

واضح رہےکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا تھا جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے مثبت جواب کا انتظار تھا مگر اسرائیل نے رفح پر حملہ کردیا۔

banner

حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ پر جارحیت جاری رہی تو کسی قسم کا جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوگا۔

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی فوج نے رفح پر کارروائی جاری رکھی تو پھر کوئی جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ گیند نیتن یاہو کے کورٹ میں ہے، حماس نے جنگ بندی کے جس معاہدے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے وہ ہمارے لوگ اور مزاحمت کاروں کے مطالبات کا مکمل احاطہ نہیں کرتی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024