Sunday, December 14, 2025, 2:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » رفح میں امریکی بموں کے استعمال کا خدشہ، امریکہ نےاسرائیل کو بموں کی فراہمی روک دی

رفح میں امریکی بموں کے استعمال کا خدشہ، امریکہ نےاسرائیل کو بموں کی فراہمی روک دی

اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی ایک ہزار 800 بموں اور 5 سو پاؤنڈ وزنی ایک ہزار 700 بموں کی ترسیل روکی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

رفح میں امریکی بموں کے استعمال کے خدشے پر امریکہ نے اسرائیل کو بموں کی فراہمی روک دی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی ایک ہزار 800 بموں اور 5 سو پاؤنڈ وزنی ایک ہزار 700 بموں کی ترسیل روکی گئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہےکہ ان کی خصوصی توجہ 2 ہزار پاؤنڈ بموں کا استعمال روکنے اور گنجان آبادی والے علاقوں میں ان بموں کے اثرات روکنے پر ہے جو غزہ کے دیگر علاقوں میں دیکھےگئے۔

حکام کے مطابق رفح پر حملے کے اسرائیلی فیصلے کے بعد امریکہ نے ہتھیاروں کی فراہمی کا جائزہ لیا جس کے بعد رفح میں امریکی ہتھیاروں کےممکنہ استعمال پر دو اقسام کے بموں کی کھیپ روکنےکا فیصلہ کیا گیا۔

banner

خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے امریکی نیوز ویب سائٹ نے دو اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے خبر دی تھی کہ امریکا نے امریکی ہتھیاروں کی کھیپ اسرائیل جانے سے روکی ہے۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس وقت خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024