Saturday, September 21, 2024, 7:02 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں چوتھے انتخابی مرحلے میں مزید 96 نشستوں پر پولنگ

بھارت میں چوتھے انتخابی مرحلے میں مزید 96 نشستوں پر پولنگ

ان چار مرحلوں کے ساتھ لوک سبھا کی 543 نشستوں میں 381 پر ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہو جائے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کی پارلیمان کے ایوانِ زیریں لوک سبھا کے انتخابات میں پیر 13 مئی کو چوتھے مرحلے میں نو ریاستوں کی 96 نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔

چوتھے مرحلے میں آندھرا پردیش میں 25، تیلنگانہ میں تمام 17، جھارکھنڈ اور اڑیسہ میں چار چار، اتر پردیش میں 13، مدھیہ پردیش میں آٹھ، بہار میں پانچ، مہاراشٹر میں 11، مغربی بنگال میں آٹھ اور بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک سیٹ پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

قبل ازیں 19 اور 26 اپریل اور سات مئی کو تین مرحلوں کی پولنگ ہو چکی ہے۔

چوتھے مرحلے کے اہم امیدواروں میں اسد الدین اویسی، شتروگھن سنہا، سابق کرکٹر یوسف پٹھان، مہوا مائترا اور اکھلیش یادو قابل ذکر ہیں۔

banner

اسد الدین اویسی کا مقابلہ سابق اداکارہ اور بی جے پی امیدوار مادھوی لتا سے جب کہ یوسف پٹھان کا کانگریس کے سینئر رہنما ادھیر رنجن چوہدری سے سامنا ہے۔

ان چار مرحلوں کے ساتھ لوک سبھا کی 543 نشستوں میں 381 پر ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ گزشتہ تین مرحلوں میں ووٹنگ کی شرح 2019 کے مقابلے میں کم رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024