Saturday, January 4, 2025, 9:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روس کے وزیر دفاع کو برطرف کردیا

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روس کے وزیر دفاع کو برطرف کردیا

سرگئی شوئیگو کی جگہ ماہر اقتصادیات ایندرے بیلوسوف نامزد

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

روس کے ایوان بالا فیڈریشن کونسل کی طرف سے جاری کی جانے والے فہرست میں بتایا گیا ہے کہ پوتن نے سرگئی شوئیگو کی جگہ ماہر اقتصادیات ایندرے بیلوسوف کو نامزد کیا ہے۔

کریملن کی جانب سے کہا گیا کہ وزارت دفاع میں ’جدت‘ لانے کے لیے اقدام ضروری تھا۔

ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ ’وزارت دفاع کو جدت، نئے خیالات کے تعارف اور اقتصادی مسابقت کے لیے کھلا رکھا جانا چاہیے۔جدیدیت کے لحاظ سے ایندرے بیلوسوف زیادہ موزوں ہیں، اس لیے صدر نے ان کو نامزد کرنے پر اتفاق کیا۔

banner

ایندرے بیلوسوف فوجی پس منظر نہیں رکھتے تاہم وہ صدر پوتن کے ان قریب ترین معاشی مشیروں میں شامل ہیں جو ایک دہائی سے ان کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024