107
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ نے گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
میلنڈا فرنچ نے خواتین کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گیٹس فاؤنڈیشن سے میلنڈا فرنچ کو 12.5 ارب ڈالر ملیں گے جو وہ اپنے فلاحی کاموں کے لیے وقف کریں گی۔
واضح رہے کہ3 مئی 2021ء کو بل گیٹس اور ملینڈا نے 27 سالہ رفاقت کے بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا ، ابتدا میں ان کی جانب سے طلاق کی وجہ کو بتانے سے گریز کیا گیا تھا۔
