فارمولہ ون ریس کے شہرہ آفاق کھلاڑی مشائیل شوماخر کی آٹھ گھڑیاں ساڑھے چار ملین ڈالر میں نیلام ہوئیں۔
گھڑیوں کی نیلامی جنیوا میں کی گئی، جہاں ان کی بولی 4.4 ملین ڈالر لگائی گئی۔
ان گھڑیوں میں رولیکس، آڈیمارس پیگٹ اور پیٹیک فلپ جیسی گھڑیاں شامل تھیں ۔
ان میں سے ایک خصوصی طور پر تیار کردہ پلاٹینم کی گھڑی تھی۔ ویگاباونڈیج نامی یہ گھڑی سولہ لاکھ چھیالیس ہزار سات سو ڈالر میں فروخت ہوئی۔
سات بار فارمولہ ون کے چیمپیئن شوماخر قیمتی گھڑیاں جمع کرنے کے لیے بھی مشہور ہیں، تاہم سن 2013 میں اسکیئنگ کے دوران حادثے کے شکار ہوجانے کے بعد سے وہ عوام کے درمیان نظر نہیں آئے ہیں۔
مشائیل شوماخر کے اہل خانہ نے یہ گھڑیاں 1994میں پہلی مرتبہ فارمولہ ون ڈرائیور چیمپیئن شپ جیتنے کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر نیلامی کے لیے رکھی تھیں۔