87
فرانس کے شہر کان میں 77ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسرز شرکت کر رہے ہیں۔
دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے بھی شرکت کی، اداکارہ نے اپنے زخمی بازو کے ساتھ 16 مئی کو کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر واک کی۔
View this post on Instagram
ایشوریا رائے بچن نے کانز 2024 میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے معروف برانڈ “فالگونی شین” (Falguni Shane Peacock) کا تیار کردہ خوبصورت گاؤن زیب تن کیا۔
اداکارہ کے گاؤن کا رنگ سیاہ تھا جس کی ٹیل سفید رنگ سے تیار کی گئی تھی جبکہ ٹیل پر گولڈن رنگ کی خوبصورت ‘تھری ڈی’ تتلیاں بھی بنی ہوئی تھی جس سے ایشوریا رائے بچن کے گاؤن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہورہا تھا۔