Friday, June 13, 2025, 7:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیپال میں غیر معیاری بھارتی مصنوعات پر پابندی

نیپال میں غیر معیاری بھارتی مصنوعات پر پابندی

اس سے قبل مالدیپ، ہانک کانگ اور سنگاپور نے بھی پابندی عائد کر دی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

نیپال نے بھی بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نیپال کے فوڈ ٹیکنالوجی اور کوائلٹی کنٹرول کے ڈیپارٹمنٹ نے بھارتی مصالحہ جات کی امپورٹ، سیل اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپال کی جانب سے 2 بھارتی مصالحہ جات کی کمپنیوں ایویریسٹ اور ایم ڈی ایچ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نیپالی حکومتی کے مطابق پابندی مصالحہ جات میں خطرناک اور مضر صحت کیمیکل ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

banner

نیپال کے فوڈ ٹیکنالوجی اور کوائلٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان موہن کرشنا ماہارجن کے مطابق ایویریسٹ اور ایم ڈی ایچ برانڈز جو کہ نیپال میں امپورٹ کیے جا رہے تھے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان کا مزید بتانا تھا کہ مصالحہ جات میں خطرناک کیمیکل کا استعمال کیا جا رہا تھا، پابندی گزشتہ ہفتے لگائی گئی ہے، جبکہ ان مصالحہ جات کی سیل پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان نے واضح کیا کہ ٹیسٹ کی فائنل رپورٹس آںے تک ان مصالحہ جات پر ہر قسم کی پابندی برقرار رہے گی۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے اس پابندی پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ کئی ممالک میں اس خطرناک کیمیکل کا صفر اعشاریہ 73 سے لے کر 7 فیصد تک کیا جاتا ہے۔

واضح رہے نیپال سے قبل سنگاپور، مالدیپ اور ہانک کانگ کی جانب سے بھی بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024