Saturday, September 21, 2024, 6:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عالمی عدالت کے پراسیکیوٹر نے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی

عالمی عدالت کے پراسیکیوٹر نے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار کے جنگی جرائم کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی عدالت انصاف کے چیف پراسیکیوٹر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور غزہ میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے جنگی جرائم کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی۔

عالمی عدالت انصاف کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے میڈیا کو بتایا کہ جنگی جرائم اور 7 اکتوبر کے حملوں اور اس کے نتیجے میں غزہ میں ہونے والی جنگ کی وجہ سے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے دو دیگر رہنماؤں محمد دیاب ابراہیم المصری اور اسماعیل ہنیہ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی سی سی کے جج ثبوتوں کی بنیاد پر اسرائیلی وزیر اعظم اور دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

banner

دوسری جانب ادھر اسرائیلی جنگی کابینہ کے وزیر بینی گانٹز جو کہ نیتن یاہو کے سیاسی حریف بھی ہیں نے عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024