Sunday, November 10, 2024, 1:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے ایرانی صدر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے ایرانی صدر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جنازہ ہ پڑھائی

by NWMNewsDesk
0 comment

تین روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ہ پڑھائی۔

نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی میتیں طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران لائی گئیں، ایئرپورٹ پر ہلاک ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

banner

ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو آبائی شہر مشہد میں روضہ امام علی رضا علیہ اسلام کے احاطے میں کی جائیگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے شہر قم میں بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024