Saturday, April 19, 2025, 10:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لوک سبھا انتخابات کا چھٹا مرحلہ مکمل، آخری مرحلے کے لیے یکم جون کو پولنگ ہو گی

لوک سبھا انتخابات کا چھٹا مرحلہ مکمل، آخری مرحلے کے لیے یکم جون کو پولنگ ہو گی

چھٹے مرحلے میں چھ ریاستوں اور وفاق کے زیرِ انتظام دو علاقوں کے 58 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں اٹھارویں پارلیمان کی تشکیل کے لیے ایوانِ زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

ہفتے کو انتخابات کے چھٹے مرحلے میں چھ ریاستوں اور وفاق کے زیرِ انتظام دو علاقوں کے 58 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔

الیکشن کمیشن کی ’ووٹر ٹرن آؤٹ‘ ایپ کے مطابق شام سات بجے تک مجموعی طور پر 58.86 فی صد ووٹ ڈالے گئے۔

مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 78.19، بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں 51.41 اور دہلی میں 54.31 فی صد پولنگ ہوئی۔

banner

چھٹے مرحلے میں دہلی کی تمام ساتوں نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

صدر دروپدی مرمو، وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر، سینئر کانگریس رہنما سونیا گاندھی اور راہل گاندھی، دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال اور سابق کرکٹر اور سیاست دان گوتم گمبھیر ووٹ ڈالنے والوں میں شامل ہیں۔

لوک سبھا کے ساتویں اور آخری مرحلے میں 57 نشستیں باقی بچی ہیں جس کے لیے یکم جون کو پولنگ ہو گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024