Friday, November 22, 2024, 2:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا میں بگولوں نے تباہی مچادی، 11 افراد ہلاک، بیسیوں زخمی

امریکا میں بگولوں نے تباہی مچادی، 11 افراد ہلاک، بیسیوں زخمی

ٹیکساس، اوکلاہوما اور ارکنسا میں تار گرنے سے ڈھائی لاکھ افراد بجلی سے محروم، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کی متعدد ریاستیں آج کل موسم کی شدت کا شکار ہیں۔ کہیں شدید گرمی پڑ رہی ہے تو کہیں جھکڑ چل رہے ہیں۔ ٹیکساس، اوکلاہوما اور ارکنسا میں طاقتور بگولوں نے تباہی مچادی۔

شدید ناموافق موسم کے باعث رونما ہونے والے حادثات کے باعث اب تک 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ بیسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے چھوٹی گاڑیوں کے علاوہ کئی ٹرک بھی اُلٹ پلٹ گئے۔ متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

کئی ریاستوں میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے تار گرگئے جس کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024