امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر حملے کے لئے یوکرین کو امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا۔
وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی روس پرحملوں کیلئے یوکرین کو امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے کا اشارہ دے دیا۔
امریکی صدر کو یہ تشویش بھی لاحق ہےکہ آیا روس کے حملوں کو یوکرین پسپا کرسکتا ہے یا نہیں۔
اس کے علاوہ امریکہ کی جانب سے روس کو ٹیکنالوجی کی مبینہ فراہمی پرچین کے خلاف اقدامات پربھی غور کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ روس کے خلاف یوکرین کو فوجی ہتھیاروں کی امداد دیتا رہا ہے۔
فوجی امداد کے تحت امریکہ کی جانب سے یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل سسٹم ، HIMARS راکٹ، ایوینجر فضائی دفاعی نظام، وائر گائیڈڈ میزائل، اینٹی آرمر سسٹمز اور گولہ بارود دیے جاچکے ہیں۔