Saturday, September 21, 2024, 10:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی حکومت کی شکایت پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں صارم برنی گرفتار

امریکی حکومت کی شکایت پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں صارم برنی گرفتار

صارم برنی ٹرسٹ نے کچھ بچوں کو لاوارث ظاہر کروا کے امریکہ سیٹل کروا دیا : ایف آئی اے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی حکومت کی شکایت پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں صارم برنی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق صارم برنی کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا، صارم برنی کو امریکہ سے کراچی واپس پہنچے پر حراست میں لیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق بظاہر جن بچوں کو لاوارث ڈکلیئر کیا گیا اور صارم برنی کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے آفس کے باہر کچھ افراد ان بچوں کو چھوڑ کر چلے گئے تھے جن کو امریکہ میں مقیم بے اولاد جوڑوں کے سپرد کیا گیا

ایف آئی اے حکام کے مطابق جب اس معاملے کی چھان بین کی گئی تو سامنے آیا کہ یہاں کے لوگوں کی ملی بھگت سے کچھ افراد اپنے بچوں کو امریکہ بھیجنا چاہتے تھے، انہیں صارم برنی ٹرسٹ نے لاوارث ظاہر کروا کے وہاں سیٹل کروا دیا۔

banner

حکام کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے 25 سے 26 بچوں کی شکایت کی گئی تھی لیکن ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے 16 سے 17 بچوں کے انسانی اسمگلنگ کے ذریعے امریکہ منتقلی کے شواہد مل گئے ہیں۔

دورہ امریکہ کے دوران امریکی حکام کی جانب سے صارم برنی کی کڑی نگرانی کی جا رہی تھی اور جب صارم برنی پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تو ایف آئی اے حکام کو اس کی اطلاع فراہم کر دی گئی اور کراچی پہنچتے ہی انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ صارم برنی کو ہیومن ٹریفکنگ سرکل صدر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمے کا ڈرافٹ پہلے سے ہی تیار کر لیا گیا تھا اور ان کے خلاف جو انکوائری ہو رہی تھی اسی کو ایف آئی آر میں منتقل کر کے انہیں باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024