Sunday, December 22, 2024, 8:05 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میکسیکو میں خاتون صدر منتخب ہونے کے کچھ ہی گھنٹے بعد خاتون میئرکا قتل، سکیورٹی گارڈ بھی ہلاک

میکسیکو میں خاتون صدر منتخب ہونے کے کچھ ہی گھنٹے بعد خاتون میئرکا قتل، سکیورٹی گارڈ بھی ہلاک

مقتول خاتون میئر یولینڈا سانچیز ستمبر 2021ء سے کوٹیجا قصبے کی میئر تھیں

by NWMNewsDesk
0 comment

میکسیکو میں کلاڈیا شین بام پارڈو کے پہلی مرتبہ خاتون صدر منتخب ہونے کے کچھ ہی گھنٹے بعد کوٹیجا قصبے کی خاتون میئر کو قتل کردیا گیا۔

مقتول خاتون میئر یولینڈا سانچیز ستمبر 2021ء سے کوٹیجا قصبے کی میئر تھیں، وہ اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔

خاتون میئر کو 19 گولیاں ماری گئیں، حملے کے فوراً بعد انہیں اسپتال لے جایاگیاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں ، حملے میں ان کا سکیورٹی گارڈ بھی ہلاک ہوا۔

خاتون میئر پر اس حملے سے متعلق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

banner

یولینڈا سانچیز کو ستمبر 2021ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے قتل کی دھمکیاں ملنے کی اطلاعات تھیں، انہیں 2023ء میں تین دن تک مسلح افراد نے یرغمال بھی بنایا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024