47
امریکی انتخابات میں مہاجرین اور خاص کر غیرقانونی تارکین وطن کی ملک میں آمد اور سکونت اہم مدعا بن چکا ہے۔ ریپبلکن امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ غیر قانونی مہاجرین کی امریکہ آمد روکنے کیلئے سخت ترین پالیسیاں عائد کرنے کا وعدہ کررہے ہیں تو سیاسی دباؤ میں ڈیموکریٹس بھی اب اہم فیصلے لے رہے ہیں۔ صدر جوبائیڈن نے ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے امیگریشن حکام کو ایسے اختیارات تفویض کردیے ہیں جس سے وہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے کسی بھی شخص کو فوراً واپس بھیج سکتے ہیں۔
مہاجرت اور امریکی انتخابات میں اسکے کردار پر دیکھیے آج کا خصوصی پروگرام خبررساں عامر اسحاق سہروردی کے ساتھ۔۔