100
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق واقعے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی آیس پی آر کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈی دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں قصور سے تعلق رکھنے والے کیپٹن محمد فراز الیاس بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن فراز الیاس کے علاوہ صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مرنے والوں میں سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود شامل ہیں۔
