102
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم میں کریم آباد کے مقام پر جیپ حادثے جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کےمطابق جیپ حادثے میں مزید 10افراد جاں بحق ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقامی افراد اور پاک فوج کی ٹیموں نے 6 جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لیں۔
حکام کے مطابق حادثے کے بعد لاپتہ 10افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
آپریشن میں ماہرغوطہ خور، رسیکیواہلکار شریک ہیں تاہم دریا کے بہاؤ میں تیزی اور ٹھنڈے پانی کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سیاحوں کی گاڑی کیل سے تاؤبٹ جاتے ہوئے کریم آباد کے مقام پردریا میں جاگری تھی
