Thursday, September 19, 2024, 8:09 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نریندر مودی نے تیسری بار وزارت عظمی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نریندر مودی نے تیسری بار وزارت عظمی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

حلف برداری کیلیے صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات میں دھچکا لگانے کے بعد قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ساتھ کولیشن کرتے ہوئے تیسری بار بھارتی وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

نریندر مودی کی حلف برداری کیلیے صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی رہنماؤں، بالی وڈ اسٹارز اور صنعت کاروں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ان کے ساتھ 71 وزرا نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لیا جن میں سے 60 کا تعلق بی جے پی اور دیگر کا این ڈے اے میں شامل چھوٹی سیاسی جماعتوں سے ہے۔

مودی، جو ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے بعد تین مرتبہ وزیر اعظم کا سنبھالنے والے والے پہلے شخص ہیں، مزید پانچ سال تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

banner

بھارتی رائے دہندگان نے 19 اپریل اور یکم جون کو 7 مرحلوں پر مشتمل عام انتخابات کے فریم ورک میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جس میں 28 ریاستوں اور 8 خصوصی انتظامی علاقوں میں ووٹ پڑے ۔

سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلیے مودی کو 272 سیٹیں درکار تھیں لیکن اس ہدف میں 32 نشستیں کم پڑ گئیں۔ بی جے پی نے حکومت بنانے کیلیے این ڈی اے کی جیتی ہوئی 53 نشستوں پر انحصار کیا۔

اپوزیشن ’انڈیا‘ بلاک میں شامل کانگریس نے انتخابات میں 99 سیٹیں حاصل کیں جبکہ 2019 میں اس نے 52 سیٹیں حاصل کی تھیں۔ راجستھان اور ہریانہ ریاستوں میں کانگریس نے بی جے پی کی سیٹیں اپنے نام کیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024