Monday, December 23, 2024, 6:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن گن خریداری کیس میں قصوروار قرار

امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن گن خریداری کیس میں قصوروار قرار

گن ڈیلر سے غلط بیانی کرنے، منشیات استعمال نہ کرنے کا جھوٹا بیان دینے اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات ثابت

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو گن خریداری کیس میں قصوروار قرار دے دیا گیا ہے۔

ڈیلاویئر کی ایک جیوری نے امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو آتشیں اسلحہ رکھنے سے متعلق وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کی فردِ جرم میں عائد تمام تینوں الزامات میں قصور وار قرار دیا ہے۔

ہنٹر بائیڈن کو وفاقی لائسنس رکھنے والے گن ڈیلر سے غلط بیانی کرنے، اسلحے کی خریداری میں منشیات استعمال نہ کرنے کا غلط بیان دینے اور 11 روز تک غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ رکھنے کا قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

ہنٹر بائیڈن کو 2018 میں گن کی خریداری سے متعلق تینوں سنگین الزامات میں قصوروار پایا گیا تھا۔

banner

ہنٹر بائیڈن کو 25 سال تک قید کا سامنا ہو سکتا ہے، حالانکہ پہلی بار جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سزا سے بہت کم سزا دی جاتی ہے۔

استغاثہ کا استدلال تھا کہ صدر کے بیٹے نے یہ کہہ کر بندوق کی خریداری کے لازمی فارم پر جھوٹ بولا کہ وہ غیر قانونی منشیات کا استعمال نہیں کرتے یا عادی نہیں ہیں۔

ہنٹر بائیڈن کے بارے میں طویل عرصے سے تحقیقات جاری تھیں کہ انہوں نے اکتوبر 2018 میں ریوالور خریدتے ہوئے منشیات کے استعمال کے بارے میں جھوٹ بولا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024