38
اسلحے سے لیس 34 سالہ ملزم نے امریکی شہر اٹلانٹا کے ایک فوڈ کورٹ فائر کھول دیئے ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ایک 34 سالہ شخص نے منگل کو اٹلانٹا کے ایک مشہور فوڈ کورٹ میں تین افراد کو گولی مار کر زخمی کر دیا
متاثرین میں ایک 47 سالہ مرد، ایک 69 سالہ خاتون اور ایک 70 سالہ خاتون شامل ہیں۔
اٹلانٹا پولیس نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ فوڈ کورٹ میں موجود ایک آف ڈیوٹی پولیس افسر نے ملزم کو گولی مار کر زخمی کیا اور حراست میں لے لیا۔
پولیس چیف نے کہا کہ ملزم ایک سزا یافتہ مجرم ہے جو مسلح ڈکیتی کے جرم میں جیل کاٹ چکا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد عمارت کو سیل کردیا گیا ہے
حکام کے مطابق پیچ ٹری سینٹر میں کئی آفیسز اور ایک شاپنگ مال ہے جس میں کئی ہوٹلز ہیں۔