کویتی میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
کویتی حکام کے مطابق حفاظتی طریقہ کار کو نظر انداز کرنے کے الزام میں تین افراد کو ہلاکتوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
کویت کی پبلک پراسیکیوشن سروس نے بتایا کہ ایک کویتی اور دو غیر ملکی باشندوں کو حفاظتی طریقہ کار پر غفلت برتنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
کویت کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے معائنے کے بعد بتایا کہ آگ گراؤنڈ فلور پر گارڈ کے کمرے میں بجلی کی خرابی سے لگی۔
آگ بدھ کی صبح منگاف کے علاقے میں ایک چھے منزلہ رہائشی عمارت میں لگی تھی جہاں تقریباً 200 مزدوروں رہتے تھے۔ مکینوں میں اکثریت غیر ملکیوں کی تھی۔
کویتی وزیر خارجہ عبداللہ ال یحییٰ نے بتایا کہ “زخمیوں میں سے ایک کا رات گئے انتقال ہوگیا۔”اس طرح ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں اکثریت بھارتیوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر قومیتوں کے لوگ بھی ہیں، لیکن ان کی تفصیل نہیں بتائی.