Thursday, December 26, 2024, 9:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس میں گرجا گھروں، یہودی عبادت گاہ اور سیکیورٹی چوکی پر حملے، 15 افراد ہلاک

روس میں گرجا گھروں، یہودی عبادت گاہ اور سیکیورٹی چوکی پر حملے، 15 افراد ہلاک

مسلح دہشتگردوں نے عیسائی اور یہودی عبادتگاہوں کو نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے جنوبی علاقے داغستان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکاروں، عیسائی پادری سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ری پبلک آف داغستان کے گورنر سرگئی ملیکوف نے ایک ویڈیو بیان میں حملے اور اموات کی تصدیق کی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ داغستان میں دو مختلف شہروں میں مسلح افراد نے دو آرتھوڈوکس چرچوں، یہودیوں کی ایک عبادت گاہ (سینیگاگ) اور پولیس کی چوکی پر فائرنگ کی۔

اتوار کو حملوں میں ہونے والی اموات کے بعد خطے میں پیر، منگل اور بدھ کو یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

banner

داغستان کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ بحیرہ کیسپین کے کنارے واقع شہر ڈیربنٹ میں ایک چرچ اور ایک یہودی عبادت گاہ پر مسلح گروہ نے حملہ کیا۔

روسی علاقے داغستان میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے عیسائی اور یہودی عبادتگاہوں کو نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی۔

دونوں حملوں میں ایک پادری اور 6 پولیس اہلکار مارے گئے۔

روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے داغستان میں 2 چرچ اور مکاچکلا میں پولیس چوکی کو نشانہ بنایا۔

روسی حکام کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور بھی مارے گئے، دہشت گردی کی کارروائیوں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024