Friday, October 18, 2024, 4:02 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تاجکستان میں سرکاری طور پر حجاب پر پابندی عائد کردی گئی

تاجکستان میں سرکاری طور پر حجاب پر پابندی عائد کردی گئی

حجاب یا دیگر ممنوع مذہبی لباس پہننے والے افراد کو تقریباً 700 ڈالر تک جرمانے ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں سرکاری طور پر حجاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تاجکستان کی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کے تحت اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

98 فیصد مسلم آبادی والے ملک میں حجاب پر پابندی کی خلاف ورزی پر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کمپنیوں اور سرکاری و مذہبی شخصیات پر بھی بھاری جرمانوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

نئے قانون کے تحت حجاب یا دیگر ممنوع مذہبی لباس پہننے والے افراد کو تقریباً 700 ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

banner

اس قانون کے تحت ملازمین کو ممنوع لباس پہننے کی اجازت دینے والی کمپنیوں کو3500 ڈالر کا جرمانہ کیا جائے گا جبکہ حکومتی عہدیداروں اور مذہبی رہنماؤں کو خلاف ورزی کرنے پر 5 ہزار ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024