Friday, April 18, 2025, 4:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس نے کریمیا پر یوکرینی میزائل حملوں کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیدیا

روس نے کریمیا پر یوکرینی میزائل حملوں کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیدیا

ماسکو میں امریکی سفیر کی دفترخارجہ طلبی، جوابی اقدامات کی دھمکی

by NWMNewsDesk
0 comment

روس نےگزشتہ روز کریمیا میں ہونے والے یوکرینی میزائل حملےکی ذمہ داری امریکہ پر عائد کردی ہے۔

روس کی جانب سے امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور جوابی اقدامات کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کریمیا میں ہونے والے حالیہ حملوں کے پیچھے امریکہ ہے، جبکہ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین نے حملے میں واشنگٹن کے فراہم کردہ کلسٹر بموں کا استعمال کیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق کلسٹر وار ہیڈز سے لیس امریکہ کے فراہم کردہ آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم (ATACMS) کے 4 میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا تھا تاہم پانچویں میزائل کا گولہ بارود فضا ہی میں پھٹ گیا تھا۔

banner

خیال رہے کہ گزشتہ روز روس کےزیرکنٹرول علاقے کریمیا میں یوکرین کے میزائل حملے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024