100
امریکہ نے پاکستان کے سیاحتی ڈسٹرکٹ سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ مذہبی طور پر تشدد کے واقعات پر تشویش ہے۔
امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی، اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کا احترام کیا جائے۔
اپنی پریس بریفنگ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے۔
