Saturday, September 21, 2024, 8:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، طالبان کا خواجہ آصف کے بیان پر ردِ عمل

افغانستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، طالبان کا خواجہ آصف کے بیان پر ردِ عمل

ہم کسی کے اندرونی معاملات میں بھی مداخلت نہیں کرتے؛ سہیل شاہین

by NWMNewsDesk
0 comment

افغان طالبان کے دوحہ میں سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے ایک حالیہ بیان پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ وہ کسی کو افغانستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سہیل شاہین نے کہا کہ “ہم کسی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور نہ ہی کسی کو نقصان پہنچانے کی اجازت دیتے ہیں۔” ان کے بقول ہم کسی کے اندرونی معاملات میں بھی مداخلت نہیں کرتے۔‘

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سر زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت افغان پالیسی کا حصہ نہیں ہے۔

طالبان رہنما کا یہ بیان پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے وائس آف امریکہ کے علی فرقان کو بدھ کو دیے گئے انٹرویو کے بعد سامنے آیا ہے۔

banner

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کا مرکز افغانستان میں ہے اور جب تک افغانستان کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی سہولت کاری نہیں چھوڑے گا تب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ‘عزم استحکام آپریشن’ کے تحت اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ٹی ٹی پی کی سرحد پار پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024