106
بھارتی فوج کا ایک ٹینک چین کے قریب سرحدی علاقے میں سیلابی ریلے میں بہنے سے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ٹینک لداخ کے علاقے میں چینی سرحد کے قریب لائن آف ایکچوئل کنٹرول میں سفر کررہا تھا۔ ٹینک سیلابی ریلے کی زد میں آگیا اور بہہ گیا جس کے نتیجے میں ٹینک میں سوار پانچوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ٹینک سیلابی ریلے میں بہنے کا واقعہ لیہ سے 148 کلومیٹر دور ہفتے کی صبح پیش آیا۔ ٹی 72 ٹینک علاقے میں جاری جنگی مشقوں میں شامل تھا۔
