Sunday, November 10, 2024, 6:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » خواتین کے حقوق افغانستان کا داخلی معاملہ ہے: افغان طالبان

خواتین کے حقوق افغانستان کا داخلی معاملہ ہے: افغان طالبان

طالبان حکومت نے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے خواتین پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان کے طالبان حکام نے دوحہ میں اقوام متحدہ کی سربراہی میں ہونے والے مذاکرات سے قبل ہفتے کو کہا کہ خواتین کے حقوق سے متعلق مطالبات حل کرنا ’افغانستان کا داخلی معاملہ‘ ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دوحہ مذاکرات سے قبل کابل میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ طالبان حکام ’خواتین سے متعلق مسائل کو تسلیم کرتے ہیں۔‘ تاہم ساتھ ہی کہا کہ یہ ’مسائل افغانستان کے ہیں۔‘

دوحہ میں افغان وفد کی قیادت کرنے والے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا: ’ہم افغانستان کے اندر ان مسائل کے حل کے لیے منطقی راستہ تلاش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ خدانخواستہ ہمارا ملک دوبارہ تنازعات اور اختلافات کا شکار نہ ہو۔‘

انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت دوحہ میں شیڈول اجلاسوں میں پورے افغانستان کی نمائندگی کرے گی اور اختیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات کی میز پر صرف وہی افغان ہوں گے۔

banner

انہوں نے کہا: ’اگر افغان متعدد چینلز کے ذریعے شرکت کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اب بھی بکھرے ہوئے ہیں، ہماری قوم اب بھی متحد نہیں۔‘

ذبیح اللہ مجاہد نے آج پریس کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ طالبان حکومت تمام ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات کی خواہاں ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ دوحہ میں ’کوئی بنیادی یا اہم بات چیت نہیں ہوگی اور اس اجلاس میں مغربی ممالک کے ساتھ محض خیالات کا تبادلہ ہو گا۔‘

دوحہ مذاکرات کے ایجنڈے میں انسداد منشیات اور معاشی مسائل بھی شامل ہی، جو تباہ حال افغان حکام کے لیے اہم موضوعات ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ’ہماری معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل ہیں، جنہیں دور کیا جانا چاہیے۔ اگر معیشت ٹھیک ہو گئی تو دیگر مسائل حل ہو سکتے ہیں۔‘

افغان طالبان اتوار کو قطر میں شروع ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور میں پہلی بار اپنا وفد بھیج رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024