Monday, April 28, 2025, 3:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نائیجیریا: شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے، 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

نائیجیریا: شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے، 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

حملہ آوروں نے گووزا قصبے میں شادی، جنازے اور اسپتال پر حملہ ک

by NWMNewsDesk
0 comment

نائیجیریا میں شادی کی تقریب مبینہ خودکش دھماکے سے ماتم میں تبدیل ہو گئی۔

نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شادی کی تقریب سجی ہوئی تھی کہ زور دار خودکش دھماکا ہو گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مشتبہ خودکش حملہ آوروں نے گووزا قصبے میں شادی، جنازے اور اسپتال پر حملہ کیا۔

حکام نے بتایا کہ خودکش دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 18 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں بچے، بالغ اور حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

banner

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں کے بعد فوج کی جانب سے ریاست میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ بورنو ریاست عسکریت پسند گروپ بوکو حرم کی 15سال سے جاری شورش کا مرکز رہی ہے جس میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور 40 ہزار سے زائد ہلاکتیں بھی رپورٹ ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024