Wednesday, January 15, 2025, 4:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹی 20 عالمی چیمپئن بھارت کو ورلڈ کپ کے بعد پہلے ہی میچ میں زمبابوے نے شکست دیدی

ٹی 20 عالمی چیمپئن بھارت کو ورلڈ کپ کے بعد پہلے ہی میچ میں زمبابوے نے شکست دیدی

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے،انڈین ٹیم 102 رنز ہی بنا سکی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ٹی 20 کی عالمی چیمپئن بھارتی ٹیم ورلڈ کپ اٹھانے کے بعد اگلے ہی میچ میں زمبابوے سے میچ ہار گئی۔

ہرارے میں کھیلے گئے اس لو سکورنگ میچ میں زمبابوے نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دی، میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 115 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے کلائیو مناڈے 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ڈائن مائرز نے 23، برائن بینٹ نے 22 اور ویسلے مادھیورے نے 21 رنز کی اننگ کھیلی۔

بھارت کی جانب سے روی بشنوئی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، واشنگٹن سندر نے دو جبکہ اویش خان اور مکیش کمار ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

banner

116 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں عالمی چیمپئن ٹیم آخری اوور میں 102 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، کپتان شبمن گل 31 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سکندر رضا کو عمدہ باؤلنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024