کینیا کی پولیس نے پیر کو کہا کہ نیروبی میں کوڑے کے ڈھیروں سے خواتین کی مسخ شدہ لاشوں کی دریافت پر کارروائی کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس نے 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کے سربراہ محمد امین نے صحافیوں کو بتایا، “ملزم نے 42 خواتین کو لالچ دینے، قتل کرنے اور ان کی لاشوں کو کچرا پھینکنے والی جگہ پر ٹھکانے لگانے کا اعتراف کیا۔”
ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کے سربراہ محمد امین نے صحافیوں کو بتایا، “ہم نے آج صبح ایک اہم مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔”
امین نے کہا، “ہمارے پاس ایک دوسرا مشتبہ شخص ہے جو متأثرین میں سے ایک کے موبائل ہینڈ سیٹ کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔”
قائم مقام انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈگلس کنجا نے بتایا کہ 33 سالہ مرکزی ملزم کو مقامی وقت صبح تقریباً 3 بجے (0000 جی ایم ٹی)ایک بار کے قریب سے ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشنز اور نیشنل پولیس سروس کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔